Premium Content

فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں ، لاکھوں لوگ بے گھر

Print Friendly, PDF & Email

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی تباہ کاریاں جاری ، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقوں میں طغیانی اور موسلا دھار بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھروں کی چھتوں پر پھنس کر رہ گئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلے داخل ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ 40 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر 5 لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos