عمران خان یا سیاسی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ کے پی

[post-views]
[post-views]

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں عمران خان یا کسی سیاسی معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ عمران خان اور نہ ہی ان کی بہنوں سے ملاقات سے متعلق کوئی بات زیرِ بحث آئی۔ ملاقات مکمل طور پر غیرسیاسی نوعیت کی تھی۔

سہیل آفریدی کے مطابق خیبر پختون خوا کے قبائلی اضلاع کے لیے مختص تقریباً 2,600 ارب روپے تاحال رکے ہوئے تھے، جن کی فوری فراہمی کے لیے وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5,300 ارب روپے سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ دراصل ایک طرح کی چارج شیٹ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے وزیرِ اعظم کو صوبے کی سلامتی کی صورتِ حال پر بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیراہ، کرم اور باجوڑ کے عوام طویل عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں، اور ان کے لیے 4 ارب روپے جیسی رقم نہایت ناکافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد یا صوبہ نہیں ہوتا۔ عید کے بعد وزیرِ اعظم سے دوبارہ ملاقات ہوگی جس میں دہشت گردی کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ ہم پہلے بھی اپنا مؤقف کھل کر بیان کر رہے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos