Premium Content

پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، شہداء کی تعداد 72 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 72 ہوگئی جب کہ 157  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی، سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا، مسجد کے ملبے سے مزید9 شہدا کی لاشیں نکال لی گئیں ،اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے،  بھاری مشینری سے امدادی آپریشن جاری  ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/peshawar-police-lines-ki-masjid-main-khudkush/

شہداء میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام صاحبزادہ نور الامین ، ایک خاتون  اور دیگر افراد شامل ہیں۔ خاتون مسجد سے متصل پولیس کوارٹر میں رہاش پذیر  تھی۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین جاں بحق افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

امدادی ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

امدادی ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا۔

انتظامیہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا  ہے کہ ہسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos