Premium Content

مجھ پر پولیس والے سے موٹرسائیکل چوری کر نے کا مقدمہ درج کیا گیا، صنم جاوید

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مجھ پر پولیس والے سے موٹرسائیکل چوری، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں حاضری لگوا کر بھاگتے ہیں کہیں پولیس نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرلے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہمیں احتجاج کر کے احتجاج کی عادت ہوگئی ہے، ہم جیل سے باہر آکر بھی جیل میں ہیں۔

صنم جاوید نے کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے 75 سال میں پہلی مرتبہ انہیں ٹکر دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں بسوں پر تصویریں لگا دینے سے بی بی کی کارکردگی ثابت نہیں ہوتی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos