رویوں میں تبدیلی اور اصلاحات وقت کی اہم ضرورت، وزیر قانون

[post-views]
[post-views]

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ برداشت اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح پر بامعنی مکالمے کی جانب آئیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی ایک مؤثر، بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر ممکن نہیں۔ ان کے مطابق نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی ہی حقیقی ترقی کی بنیاد بنتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 140 اے واضح طور پر ایک مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم کی ضمانت دیتا ہے، جس کے لیے اختیارات اور وسائل کی منتقلی ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کے لیے رویوں میں تبدیلی اور ضروری آئینی و قانونی ترامیم کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تسلسل صرف منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جب تک مفادات پر مبنی گٹھ جوڑ اور غیر جمہوری رکاوٹیں ختم نہیں کی جاتیں، اس وقت تک ملک کو درپیش بنیادی مسائل کا حل ممکن نہیں ہو سکے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos