پراپرٹی اونرشپ ایکٹ: عدالت نے فوری قبضہ واپس کرنے کا حکم دے دیا

[post-views]
[post-views]

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل شدہ قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران قبضہ حاصل کرنے والے شہری کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایک واضح طور پر غیر قانونی فیصلے کا دفاع کس بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے تسلیم کیا کہ کمیٹی نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے غیر قانونی قبضہ واپس کیا جائے، پھر آگے قانونی پہلوؤں پر غور ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ریونیو نظام بروقت کام کرتا تو اس نوعیت کے تنازعات پیدا نہ ہوتے اور کمیٹی کے ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ متاثرہ فریق انصاف کے لیے کہاں جائے، جس پر چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عدالت میں جذباتی یا غیر متعلقہ دلائل قابل قبول نہیں۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس ایسے فیصلے کرنے کا قانونی اختیار نہیں اور اصل سوال یہ ہے کہ کمیٹی یا ڈی سی کے پاس فیصلے کا اختیار تھا یا نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos