ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے پانچویں میچ میں منگل کو ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور کے سنسنی خیز مقابلے میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے سلمان علی آغا نے 43 بالز پر 52 رنز بنائے اور نمایاں اسکورر رہے۔ ملتان سلطانز کے عباس آفریدی اور محمد علی نے تین تین جبکہ اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں
جواب میں ملتان سلطانز نے 19.5 اوورز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.