پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 9) کے نویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ قلندرز کے صاحبزادہ فرحان نے 43 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

خواجہ نافع نے 31 گیندوں پر ناقابل شکست 60 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوپنر جے سن رائے نے 24 رنز بنائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos