پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رضا ہینڈرکس 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 51 رنز بنائے جبکہ عثمان خان نے 14 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔

خواجہ نافے 36 رنز اور کپتان ریلی روسو 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 5 میچ کھیلے ہیں اور 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین میچ جیتے ہیں اور ایک میں ناکام رہی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos