پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو چار رنز سے شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

راولپنڈی میں منگل کو پاکستان سپر لیگ سیزن نائن (پی ایس ایل 9) کے سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو چار رنز سے شکست دے دی۔

زلمی کی باؤلنگ لائن اپ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم کو 200 تک محدود رکھنے میں کامیاب رہی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 32 رنز بنائے جبکہ ان کے اوپننگ پارٹنر ریزا ہینڈرکس پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ملان (19)، طیب طاہر (26) اور خوشدل شاہ (11) نے تعاقب کو بڑھانے کی کوشش کی لیکن عامر جمال اور نوین الحق نے شاندار بولنگ کرکے مڈل آرڈر کو تہس نہس کردیا۔

اس موقع پر افتخار احمد اور کرس جارڈن وکٹیں بچانے میں کامیاب رہے اور انہوں نے بالترتیب ناقابل شکست 60 اور 30 ​​رنز بنا کر فتح کی امیدیں زندہ کیں لیکن ٹیم کا فتح نہ دلا سکے ۔

اس سے قبل، زلمی کے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو مضبوط اوپننگ اسٹینڈدیا، انہوں نے بالترتیب 46 اور 64 رنز بنائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos