پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے آرمی ایکٹ اورسیکرٹ ایکٹ میں ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل 183/3 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزارت داخلہ اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو مدعا علیہ نامزد کیا گیاہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ دونوں قوانین میں ترامیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ترامیم بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں اور عدالت سے استدعا کی جاتی ہے  کہ اسے ختم کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos