پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ دہشت گرد جماعت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

[post-views]
[post-views]

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ سیاسی جماعت ہے، نہ تھی اور نہ ہوسکتی ہے ، میں ہمیشہ سے کہتی تھی  ،آج حقیقت دُنیا کے سامنے آ گئی ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی  ایک دہشت گرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے،ریاست ان کے ساتھ وہی سلوک کرے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

مریم نواز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انت شار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر اپنے بیان کے ساتھ زخمی پولیس اہلکار کی تصویر بھی جاری کی اور کہا کہ کانسٹیبل بلال لاہور میں تحریک انت شار کے وکلا کے پتھراؤ سے زحمی ہوئے ، کیا ایسی حرکت کوئی سیاسی جماعت کرسکتی ہے ؟ اوریہ پہلی بار نہيں ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہمراہ آئے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے شیل نگ کرکے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos