Premium Content

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر کچھ نہیں کہہ سکتا،شیخ رشید

Print Friendly, PDF & Email

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل مسائل کی طرف آئیں، لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں اور کسی کو پرواہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے اوپر 14 مقدمات ہیں، اسلام آباد میں ایک مقدمے میں کل بری ہوا ہوں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر راولپنڈی میں 14 مقدمات بنائے گئے سب میں پیش ہو رہا ہوں، امید ہے میں مقدمات میں سرخرو ہوں گا۔

واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos