پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوآرڈی نیشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر جبکہ راولپنڈی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos