عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری 9 مئی کے واقعات سمیت پانچ مختلف مقدمات میں روک دی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔

عدالتی کارروائی کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔ عدالت نے درخواستِ ضمانت پر مزید کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی پر مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے کا الزام ہے۔

دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کے وکیل نے مزید دلائل دینے کے لیے کل تک کی مہلت طلب کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos