عمران خان کا چیف جسٹس کو خط: انصاف کا حق نہیں مل رہا، 772 دنوں سے قید تنہائی میں ہوں

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان،کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ روا رکھے جانے والے طرزِ عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 772 دنوں سے وہ تنہائی کی قید کاٹ رہے ہیں اور جس کمرے میں رکھا گیا ہے، وہ 9×11 کے پنجرے جیسا ہے۔ عمران خان کے مطابق انصاف کے دروازے ان پر بند ہیں اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان پر 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جو ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔ ان کے بقول، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت تیزی سے گر رہی ہے لیکن بارہا درخواستوں کے باوجود ڈاکٹر کو معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو بنیادی انسانی اور قانونی حقوق کے منافی ہے۔

اس موقع پر عمران خان کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچیں تاکہ چیف جسٹس کو یہ خط براہِ راست دیا جا سکے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ان کے بھائی نے یہ خط چیف جسٹس کو لکھا ہے اور وہ خاندان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس پیغام کو عدالت تک پہنچانے آئی ہیں تاکہ انصاف اور شفافیت کی امید باقی رکھی جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos