پی ٹی آئی جن سے بات کرنا چاہتی ہے، وہ اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مشیر برائے سیاسی امور

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایوان میں دو مرتبہ اپوزیشن سے بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے تمام امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی دعوت دی، تاکہ دونوں فریق ایک مشترکہ موقف پر پہنچ سکیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، جبکہ وہ جن سے بات کرنا چاہتی ہے، وہ اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

علی امین گنڈاپور کی ہٹائی جانے کے حوالے سے رانا ثناءاللہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس اپنا موقف پیش کرے، مگر قانون کے مطابق تمام ملاقاتیں ہوں گی اور اڈیالہ جیل میں امن و امان کو خراب کرنے یا کسی تحریک کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا ممکن نہیں، اور بانی کی بہن کی حالیہ گفتگو میں بیرون ملک سیاسی فیصلوں کا ذکر تھا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی سینیٹرز اپنی کمیٹی بنانا چاہتے ہیں تو پہلے انہیں واضح کرنا ہوگا کہ اس کمیٹی کا مقصد کیا ہے اور کون سے نکات پر بات کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos