پی ٹی آئی کا جلسہ،اسلام آباد اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں جلسے کے باعث رات گئے پولیس نے راستے بند کرنا شروع کر دیئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لیے تیاریاں جاری ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب پولیس نے رات گئے اسلام آباد میں داخلے کے مختلف راستے بند کرنا شروع کر دیئے۔ جی ٹی روڈ سنگ جانی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی۔ روات ٹی چوک پر بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پولیس کی جانب سے ایکسپریس ہائی وے کو کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔ ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہائی وے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos