پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب ایم این اے وسیم قادر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

[post-views]
[post-views]

لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب ایم این اے وسیم قادر نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کے بعد سابق حکمران جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر نے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حلقے کے عوام اور دوستوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 121 میں وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos