لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی اہلیہ کی جانب سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمران کشور اور ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی سے جواب طلب کرلیا۔
جمعہ کے روز، اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ انہیں بحفاظت گھر پہنچایا جائے۔
لاہور پولیس کی مدد سے اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم نے ایف سی سی انڈر پاس کے گرفتار کر لیا تھا۔
گرفتاری کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے تھے اور پاکستان بار کونسل کی طرف سے بھی اس کی مذمت کی گئی تھی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اسلام آباد پولیس نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ، جنہیں بعد میں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، کو ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
جمعہ گرفتاری کے بعد،پرویز الٰہی نے رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ، قیصرہ الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی تھی کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے خلاف جان بوجھ کر نافرمانی کی بنیاد پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
آج عدالت میں الٰہی کی پیشی کے لیے قیصرہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کامیانہ کو طلب کر لیا۔