پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

پشاور : سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

شانگلہ پولیس نے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر کے خلاف 21 نومبر کو دفعہ 109 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

شانگلہ پولیس 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ان کی گرفتاری کے لیے پشاور پہنچی لیکن یوسفزئی وہاں اُن کو نہیں ملے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پولیس نے اُن کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی ہیں۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اطلاعات کو 21 نومبر کو سعودی عرب جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا تھا۔

انہیں ہوائی اڈے کے حکام نے تقریباً دو گھنٹے تک حراست میں رکھا اور جہاز کے روانہ ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

اس سے قبل جولائی میں، انہیں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ شانگلہ پولیس نے ایم پی او آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیاتھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos