Premium Content

پی ٹی آئی کا اسپیکر کو خط، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ممبران کے استعفے کالعدم قراردے دیے،20 فروری کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اپوزیشن کی بڑی جماعت ہے لہٰذا قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ہونا چاہیے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے اقدامات کیے جائیں کیونکہ نیب قوانین کے تحت چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کا کردار ہے لہٰذا آفتاب سلطان کی جگہ نئی تعیناتی پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈرکی مشاورت سے ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos