پی ٹی آئی کواہم شرائط پر جلسے کی اجازت دی گئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو سنگ جانی کے مقام پر جلسہ کیلئے اہم شرائط کیساتھ اجازت دے دی گئی۔ 

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار چار بجے سے سات بجے تک جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔ جلسے کے دوران 40 شرائط پر عمل درآمد لازم ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ جلسے میں کوئی ریاست مخالف نعرے نہیں لگے گا اور نہ ہی اسلحہ لانے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی فہرست بھی انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی، تاہم ابھی تک یہ فہرست فراہم نہیں کی گئی۔

عرفان میمن نے بتایا کہ ملک بھر سے آنے والوں کے لئے مخصوص روٹس متعین کیے گئے ہیں، اور اگر ان روٹس کی خلاف ورزی ہوئی تو بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos