امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج اور تشدد سے گریز کریں۔
واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ملرنے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے ہرملک میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حامی ہیں ہم کبھی بھی پرتشدد احتجاج کے حق میں نہیں ہیں۔