پی ٹی آئی نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نے لاہور انتظامیہ کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos