پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 14 خواتین امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔
مخصوص نشستوں کے لیے جن اہم نام زیر غور ہیں ان میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب، سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین شامل ہیں۔
اس فہرست میں شمالی پنجاب کی سابق صدر سیمابیہ طاہر، فرہندہ کوکب اور وسطی پنجاب خواتین ونگ کی صدر شہناز طارق بھی شامل ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اس فہرست میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصباح ظفر، سابق ایم این اے روبیہ جمیل اور 8 فروری کے انتخابات کے لیے سیالکوٹ کی امیدوار ریحانہ ڈار کے نام شامل ہیں۔
مزید برآں، پنجاب سے مخصوص نشستوں کے لیے نامزد امیدواروں میں خدیجہ شاہ، راولپنڈی وومن ونگ کی سابق صدر فرح آغا اور سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی سابق صدر ڈاکٹر نوشین حامد شامل ہیں۔