پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ چیئرمین گوہر علی خان این اے 10 بونیر سے الیکشن لڑیں گے۔
پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللطیف کو این اے -1 کے لیے ٹکٹ الاٹ کر دیا گیا ہے۔ امجد این اے -2، محبوب شاہ این اے -6، بشیر خان این اے -7، اور گلداد خان این اے- 8سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
این اے 9 سے جنید اکبر، این اے 11 سے نواز خان، این اے 12 سے غلام سعید، این اے 13 سے شہزادہ نواز خان، این اے 18 سے عمر ایوب اور این اے 19 سے سابق سپیکر اسد قیصر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
دریں اثناء اہم رہنما علی محمد خان، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار، شیر افضل مروت اور علی امین گنڈا پور بالترتیب این اے 23، این اے 35، این اے 30، این اے 41 اور این اے 44 سے الیکشن لڑیں گے۔
تیمور جھگڑا، کامران بنگش، مینا خان، اکبر ایوب اور ارشد ایوب خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔
مزید برآں، پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے لیے 297 امیدواروں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔