غزہ پیس بورڈ میں شمولیت قومی فیصلہ نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی کا مؤقف

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے اور اس معاملے پر عوامی ریفرنڈم کرایا جائے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ پر پارٹی کا مؤقف واضح ہے اور یہ فیصلہ عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا فلسطینی عوام اس منصوبے کو تسلیم کرتے ہیں اور کیا اس بورڈ میں ان کی کوئی نمائندگی موجود ہے۔ ان کے مطابق جو حل فلسطینیوں کے لیے ناقابلِ قبول ہو، وہ پی ٹی آئی کے لیے بھی قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جانا چاہیے تھا، مگر حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر کے اپنے ہی نظام کو کمزور کیا۔ انہوں نے قائداعظم اور بانیٔ پی ٹی آئی کے فلسطین سے متعلق مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو اس معاملے پر کھل کر پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فارم 47 کی حکومت کو ایسے بڑے قومی فیصلے کرنے کا اخلاقی اختیار حاصل نہیں۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں درحقیقت ایک ہی طرزِ سیاست کی نمائندہ ہیں اور عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔

8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن اتحاد کی پابند ہے، احتجاج پرامن اور آئینی ہوگا، جبکہ حتمی حکمتِ عملی سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos