Premium Content

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کےرہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے  اعظم سواتی کے متنازع ٹوئیٹ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسپیشل پراسکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دیے جس میں انہوں نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ تصدیق  کا طریقہ کار بتایا۔

Read More: https://republicpolicy.com/azam-swati-arrested-again-over-controversial-tweets/

رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک ہے اور انہیں مشہور شخصیات نے فالو کیا  ہوا ہے، جس میں مشہور سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں جب کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری بھی نہیں ہوئے۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل اور پراسکیوٹر رضوان  عباسی نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست  کی مخالفت کی۔

Read More: https://republicpolicy.com/senator-azam-sawti-ko-fia-ne-girfatar-kr-lia/

اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان سواتی نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئیٹس کے اسکرین شاٹس پر سائبر کرائم کا مقدمہ نہیں بنتا اور مقدمہ  اسی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا  اور کچھ دیر بعدفیصلہ  سناتے ہوئے اعظم سواتی کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دوبار کیا لہٰذا ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos