لاہور: پولیس نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا۔
انہیں لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے ایم پی او 3 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کی مدد کے لیے ایلیٹ فورس کو بھی اس موقع پرطلب کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ مروت کو مزنگ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ مروت نے اجلاس میں شرکت کی اور وکلا سے خطاب کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
بعد ازاں، پی ٹی آئی نے پولیس کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عدالت کے باہر اغوا قرار دیا۔ کئی ٹویٹس میں، پارٹی رہنماؤں نے اغوا کو شرمناک قرار دیا۔
پارٹی رہنما ؤں نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے وکلاء کا اغوا انتہائی شرمناک ہے اور اقتدار میں رہنے والوں کی نظر میں ایک بار پھر عدالتوں کے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ نگران حکومت فسطائیت کی تمام حدیں پار کر رہی ہے۔