جس نے پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوشش کی، وہ خود بھی نہ بچے گا

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ اگر ہمیں دبانے یا خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا، “یہ کوئی کاروباری فیصلہ نہیں کہ دو میں سے ایک کو مان لیا جائے اور دوسرا ختم ہو جائے۔”

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں ملک اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے جا رہی ہے، مگر کچھ افراد حالات کی بہتری دیکھنا نہیں چاہتے۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنان پر واٹر کینن کے استعمال پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تین کروڑ لوگوں کے نمائندے ہیں اور اتنی بڑی جماعت کو سسٹم سے خارج کرنے کی کوشش کرنا ملک کے لیے خطرناک ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مشکل حالات میں اپنی کوششیں کیں اور ان کا کردار قابل تعریف رہا، تاہم مزید مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے عوام کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی بھی طرف اشارہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos