عمران خان کی رہنمائی میں عوامی تحریک شروع، سہیل آفریدی

[post-views]
[post-views]

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کسی بھی غیر قانونی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ عمران خان کی ہدایت پر صوبے میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کی گئی ہے اور اس کی تیاری عروج پر ہے۔

ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام پارٹی کے بانی کے ساتھ کھڑی ہے، مگر ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے عوامی حق اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

سہیل آفریدی نے ہری پور وومن اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے لیے مزید فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبے میں ترقی کے منصوبے جاری رہیں گے، تاہم پارٹی کے لیے سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ جاری ہے اور عوام اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کا مقصد عوام کی آزادی اور ووٹ کی طاقت کا تحفظ ہے، اور صوبے میں گڈ گورننس، امن و امان اور عوامی فلاح کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos