پنجاب میں سیلاب نے 46 زندگیاں نگل لیں، 35 لاکھ متاثر

[post-views]
[post-views]

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےکہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث اب تک اموات کی تعداد 46 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق صوبے بھر میں قائم ریلیف کیمپوں میں اس وقت 30 ہزار سے زائد متاثرین موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک پنجاب میں 3944 موضع سیلاب کی زد میں آئے ہیں اور ایمرجنسی مدد دینے والے ادارے 14 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں داخل ہوگا اور جھنگ پہنچنے پر یہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دریائے ستلج میں گزشتہ دو ماہ سے مسلسل ہائی فلڈ کی کیفیت ہے۔ اس وقت گنڈا سنگھ کے مقام پر 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کے بہاؤ میں بھی تیزی آئی ہے، جس سے دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا کہ 9 لاکھ کیوسک پر مشتمل ایک بڑا ریلا 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب سندھ میں داخل ہوگا، جو صوبے کے لیے نئے خدشات پیدا کر سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos