پنجاب حکومت نے آٹھ اضلاع سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا

[post-views]
[post-views]

پنجاب حکومت نے صوبے کے آٹھ منتخب اضلاع میں نافذ سمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا ہے۔

اس بات کا اعلان نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ حالیہ بارشوں کے بعد ہوا کے معیار میں بہتری اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

محسن نقوی نے کہا کہ ماہرین اور محکمہ ماحولیات کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج بازار اور ریسٹوران کھولنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سموگ کے باعث لگائی گئی پابندیاں اٹھا لی گئیں ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے کل تک بند رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos