پنجاب نے اسلحہ لائسنس مینجمنٹ سسٹم شروع کر دیا

[post-views]
[post-views]

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ’’پنجاب اسلحہ لائسنس مینجمنٹ سسٹم‘‘ کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاہدہ وزارت داخلہ پنجاب اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان ہوا۔

نئے پورٹل کے ذریعے آن لائن اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا اور لائسنس کی تجدید بھی ہو سکے گی اور آن لائن پورٹل میں کسی اور کے نام پر لائسنس کی منتقلی بھی شامل ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے اسلحہ لائسنس کے اجراء میں بدعنوانی کو روکا جائے گا۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے صوبے میں اسلحہ لائسنس پر پابندی عائد کردی تھی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی ضلعی کمشنر دفاتر اور وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 20 جنوری کو اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ اور آئی جیز سے ممنوعہ اسلحہ کے اجراء سے متعلق ایک ماہ میں رپورٹ طلب کی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos