پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ اس وقت پانچ لاکھ سولہ ہزار کیوسک ہے اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ چون ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ میں ساٹھ ہزار کیوسک اور بلوکی ہیڈورکس پر ایک لاکھ سینتیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ سات ہزار کیوسک ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ دو لاکھ ترپن ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی کے مقام پر ایک لاکھ چوبیس ہزار کیوسک ہے۔
اسی طرح دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر بہاؤ چھیانوے ہزار کیوسک، خانکی ہیڈورکس پر ایک لاکھ بیس ہزار کیوسک اور قادرآباد کے مقام پر ایک لاکھ پینتیس ہزار کیوسک ہے۔
ریلیف کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ پانچ ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید اور بلند درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں مزید غیر معمولی اضافہ بھی متوقع ہے۔