قوم آج علامہ اقبال کا یوم پیدائش منا رہی ہے

قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج جمعرات کو قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

شاعر مشرق فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں اپنے تاریخی خطاب کے ذریعے قیام پاکستان کا تصور پیش کرکے اپنی عالمگیر شاعری اور سیاسی ذہانت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔

علامہ اقبال کے خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کے لیے ایک واضح سمت اور الگ شناخت فراہم کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ریڈیو پاکستان اور ٹی وی پر یوم اقبال کی مناسبت سے علامہ اقبال کی شاعری اور افکار کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام پیش کیا جا رہے ہیں۔لاہور میں آج صبح مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos