قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس پولنگ کی تاریخ کے 21 دن کے اندر بلایا جانا ضروری ہے: ماہرین

[post-views]
[post-views]

آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے پولنگ کی تاریخ کے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جا نا ضروری ہے۔

بیرسٹر سید نعمان بخاری نے کہا کہ آئین نے صدر کو اختیار دیا ہے کہ وہ حلف برداری کے لیے 22 سے 28 فروری کے درمیان کسی بھی تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب کے بعد قومی اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب کرنے سے پہلے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرتی ہے۔

بیرسٹر نعمان بخاری نے کہا کہ صدر کو 18ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد حکومت سازی کے لیے کسی شخص یا جماعت کو مدعو کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور ناخواندگی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین حل ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد کے 14 دن کے اندر سرکاری نتائج جاری کرنے کا پابند ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos