اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد اہل ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔
سیاسی جماعتیں ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے عوامی اجتماعات کا انعقاد کر رہی ہیں۔
مزید برآں، امیدوار رائے دہندگان سے منسلک ہونے کے لیے کارنر میٹنگز میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کل 5,121 امیدوار میدان میں ہیں۔ان میں 4,807 مرد، 312 خواتین اور دو خواجہ سرا شامل ہیں۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12,695 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 12,123 مرد، 570 خواتین اور دو خواجہ سرا شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کی 266اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.