کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی چھوٹی صاحبزادی انشاء آفریدی کیساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔
شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں انجام پایا جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔ پاکستانی پیسر اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کے ہمراہ نکاح کے لیے پہنچے۔
شاہین شاہ آفریدی اپنے نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ دو روز قبل کراچی پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/shaheen-aur-naseem-pakistan-ki-gold-dust/
،نکاح کی تقریب کے بعد دلہا کی جانب سے مہمانوں کے لیے نجی ہوٹل میں عصرانے کا انتظام کیا گیا، جس میں قومی کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، محمد حفیظ، سرفراز احمد،نسیم شاہ
آل راؤنڈر شاداب خان، سابق عالمی اسکواش چیمپین جہانگیر خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔