Premium Content

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ، 2 افراد زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے چمن پھاٹک کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے 2 راہگیر باپ بیٹے زخمی ہوئے، جن کی شناخت غلام حسین اور ان کے بیٹے اسامہ کے ناموں سے ہوئی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

زخمیوں کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس، سی ٹی ڈی، ایف سی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے چمن پھاٹک اور اطراف کی سڑکوں پر ناکہ بندی کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos