آج کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی

[post-views]
[post-views]

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں آج، 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔

کوئٹہ میں آج ساتویں محرم الحرام کو جلوس برآمد ہو گا۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ حساس اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ میں جلوس کے روٹس کو سیل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر 2 بجے آرٹ اسکول روڈ سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میگانگی روڈ پہنچے گا جہاں سے دوبارہ پرنس روڈ سے ہوتا ہوا آرٹ اسکول روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ میں آج صبح 9  بجے سے رات 8  بجے تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس سروسز بند رہیں گی جبکہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos