اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کی صورت حال پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔