پاکستان نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بدتہذیبی سفارتی اصولوں کیخلاف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ فعل قابل مذمت ہے،افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
دوسری جانب ماہرین خارجہ امور کا کہنا ہے کہ یہ مناظر سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، افغان قونصل جنرل کی اس حرکت پر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی احتجاج کرنا چاہیے۔
محکمہ خارجہ کو سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔