وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے حکومت ٹرانسپورٹ شعبے کو ماہانہ مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ ٹرکوں کو 70 ہزار، بسوں کو ایک لاکھ، منی بس اور ویگن کو 40 ہزار، مال بردار گاڑیوں کو 80 ہزار اور ڈیلیوری وین کو 35 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ادائیگیاں شفافیت کے لیے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کا عوامی ریلیف دیا گیا جبکہ پیٹرول لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان ریلوے بھی 6 ارب روپے فراہم کر رہی ہے اور کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ ٹال ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں ایندھن کے ذخائر کافی ہیں۔









