Premium Content

رضوان کو نائب کپتانی سے ہٹانا بے تکا فیصلہ، بابر کو تنازعات میں دھکیلا جا رہا: رمیزراجہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز  راجا کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کے باوجود کپتان بابر  اعظم کو  بے معنی تنازعات میں دھکیلا جا رہا ہے۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں  فتح کے بعد رمیز راجا نے قومی کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ پہلے ون ڈے میں بابر اور  رضوان دونوں بہت پریشر میں تھے، ٹیسٹ سیریز کے بعد بابر کی کپتانی پر خوامخواہ پریشر ڈالاگیا، اس طرح کی چیزوں سے ٹیم کا  ماحول خراب ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/najam-sethi-ki-waja-sy-pehly-b-cricket-tabah/

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنسز کے دوران بابر  اعظم سے مشکل سوالات پوچھے جا رہے ہیں، انھیں بے معنی تنازعات میں دھکیلا جا رہا ہے۔

رمیز  راجا نے کہا کہ 2 سالہ ٹیم کی پرفارمنس کی خاصیت یہ تھی کہ اس ٹیم نے تنازع سے خود کو بچا کر رکھا ہوا تھا، ساتھ ہی یہ ٹیم  ایک کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترتی رہی ہے، بابر اعظم نے نیوزی کے خلاف  پہلے ون ڈے میں  پریشر  کے باوجود  ایک اچھی اننگز کھیلی۔

سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں محمد رضوان پر  بہت پریشر تھا کیونکہ انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھلایا گیا، رضوان کو دوبارہ سے اپنی فارم میں آنا تھا، ون ڈے ہو یا ٹی ٹوئنٹی مڈل آرڈر میں بیٹنگ سب سے مشکل کام ہے لہٰذا رضوان کے لیے رنز کرنا سب سے مشکل تھا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/chairman-pcb-ki-tabdeli/

محمد رضوان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر  رمیز راجا کا کہنا تھا کہ  رضوان کو خوامخواہ نائب کپتانی سے ہٹایا گیا، ہمیں پتا ہے رضوان جی جان لگا کر کھیلتے ہیں پاکستان کیلئے پرفارمنس دینے یا کھیلنے میں رضوان سے بڑا سپاہی کوئی نہیں لہٰذا ان کی انرجی کو استعمال کیا جانا چاہیے، محمد رضوان ایک باقاعدہ کپتان رہے ہیں تو اب وائٹ بال میں ایسا تجربہ ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos