Premium Content

روس کے شمالی قفقاز میں مسلح افراد کے حملے میں آرتھوڈوکس پادری سمیت 15پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے: انٹرفیکس نیوز ایجنسی

Print Friendly, PDF & Email

ماسکو: روس کے شمالی قفقاز کے علاقے داغس تان کے دو شہروں میں اتوار کے روز مسلح افراد نے ایک عبادت گاہ، ایک آرتھوڈوکس چرچ اور ایک پولیس چوکی پر فائرنگ کی، جس میں ایک آرتھوڈوکس پادری اورمتعدد پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

داغس تان کے گورنر سرگئی نے ٹیلی گرام ایپ پر پیر کو صبح سویرے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا۔”یہ داغس تان اور پورے ملک کے لیے المیہ کا دن ہے“۔

سرگئی نے کہا کہ 15 سے زیادہ پولیس اہلکار اس حملے میں نشانہ بنے۔

انہوں کا کہا کہ یہ ”دہشت گردانہ حملہ“ تھا، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے پولیس اہلکار ہلاک اور کتنے زخمی ہوئے۔

تاہم، روس کی انٹرفیکس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال پر اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں 145 افراد مارے گئے تھے، جو روس میں بدترین دہشت گردانہ حملہ تھا۔

شمالی قفقاز کے حملےکی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos