بارباڈوس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد دوسری مرتبہ ٹی 20 عالمی چیمپئن بن گیا۔
بھار ت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 76 اور اکشر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور اینرک نورکیا نے 2، 2 جبکہ مارکو جانسین اور ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔
بھارت کی جانب سےجسپریت بمرا نے شاندارباؤلنگ کی انہوں نے 4 اوور میں 18 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ارشدیپ نے بھی 2 وکٹیں لیں۔
ویرارت کوہلی کو 59بالز پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ تھا اور یہ وہی ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.