روس کا 47 سال بعد بھیجا گیا چاند مشن ناکام ہو گیا۔ روس کا خلائی جہاز لونا-25 قابو سے باہر ہو گیا اور پری لینڈنگ مدار کی تیاری میں دشواری کے بعد چاند پر گر کر تباہ ہو گیا۔
روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن نے کہا کہ اس کا جہاز سے رابطہ ہفتہ کو جی ایم ٹی11:57 پر ایک مسئلہ کے بعد منقطع ہو گیا تھا کیونکہ جہاز کو پری لینڈنگ کے مدار میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ریاستی خلائی کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا، ”یہ آلہ ایک غیر متوقع مدار میں چلا گیا اور چاند کی سطح سے ٹکرانے کے نتیجے میں اس کا وجود ختم ہو گیا“۔









