بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

روس کا یوکرین کے 50 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

[post-views]
[post-views]

روس نے میزائل حملے میں یوکرینی فوجی جرنیلوں سمیت 50  سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔روس کا میزائل حملے میں یوکرینی جرنیلوں سمیت 50 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی شہر کراما تورسک میں یوکرینی فوج کی عارضی کمانڈ پوسٹ کو حملے کا  نشانہ بنایا، میزائل حملے میں  یوکرین کے 2 فوجی جنرل اور  50 سے زائد فوجی  ہلاک ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی میزائل حملے میں یوکرین نے 12  افرادکی ہلاکت  اور 60 زخمیوں کا بتایا تھا، روس نے یوکرینی شہر کراماتورسک میں منگل کو میزائل حملہ کیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کا آغاز 24 فروری 2022 کو طلوع فجر سے پہلے ہوا تھا جب روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر درجنوں میزائل حملے کیے۔

روسی زمینی دستے تیزی سے آگے بڑھے اور چند ہی ہفتوں میں یوکرین کے بڑے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

یوکرین نے اپنی پہلی بڑی کامیابی روس کو خارکیف سے پیچھے دھکیل کر حاصل کی اور خیرسوں کے ارد گرد جوابی حملہ کیا اور بالآخر شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

روسی حملے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد یوکرین اب امید کر رہا ہے کہ اس کی تازہ ترین جوابی کارروائی جنگ کو اس کے حق میں بدل سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos